پٹرول2.07،ڈیزل3.40،مٹی کا تیل3.57روپے لٹر سستا

پٹرول2.07،ڈیزل3.40،مٹی کا تیل3.57روپے لٹر سستا

اسلام آباد (نامہ نگار،دنیا نیوز)حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف کا سلسلہ جاری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کردی گئی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لٹر کمی گئی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 57 پیسے فی لٹر کمی کردی گئی۔قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 247 روپے 3 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 246 روپے 29 پیسے فی لٹر ہوگئی ۔مٹی کے تیل کی نئی قیمت 154 روپے 90 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 140 روپے 90 پیسے فی لٹر ہوگئی۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔ واضح رہے یکم اکتوبر 2024 تک پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 21.23 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18.67 روپے فی لٹر تک کمی کی گئی ہے ۔وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں