بھارت:جعلی عدالت جعلی چیف جسٹس، جعلی سماعت

بھارت:جعلی عدالت جعلی چیف جسٹس، جعلی سماعت

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں جعلسازوں نے سپریم کورٹ کی جعلی آن لائن سماعت کے ذریعے معروف بزنس مین سے لاکھوں ڈالرہتھیالئے ۔

وردھمان گروپ کے 82 سالہ چیئرمین ایس پی اوسوال نے اتوار کے روز اس جعلسازی کی پولیس رپورٹ درج کروائی اورپولیس نے مقدمے میں نامزد شخص سے 6لاکھ ڈالر برآمد کرلئے ۔ جعل سازوں نے وفاقی تحقیق کاروں کے روپ میں انہیں منی لانڈرنگ کا ملزم بتایااورپھر سپریم کورٹ کی آن لائن سماعت کا انتظام کیا جہاں کوئی شخص بھارتی چیف جسٹس دھنن جے یشونت چندراچوڑ کے روپ میں بیٹھا تھا ،اس نے حکم دیا کہ وہ تحقیقات کیلئے 8 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی رقم ایک اکاؤنٹ میں منتقل کردے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں