وزیراعظم لی کیانگ کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل : چینی سفیر

 وزیراعظم لی کیانگ کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل : چینی سفیر

اسلام آ باد (آئی این پی )پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ چین کے وزیراعظم لی کیانگ کا آج سے شروع ہونے والا تین روزہ تاریخی دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، اس کے پاک چین تیزی سے بڑھتی ہوئی سٹر ٹیجک شراکت داری پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

نجی ہوٹل میں چینی وزیر اعظم کے دورے کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی چینی وزیر اعظم کا 11 سال بعد یہ پہلاا دورہ ہے ،یہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو گہرا کرنے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دینے میں کردار ادا کرے گا ۔انہوں نے چینی شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے مناسب اقدامات کرنے پر حکومت پاکستان کی تعریف کی، خاص طور پر کراچی وا قعہ کے بعد جس میں دو چینی شہری ہلاک ہوئے تھے ۔ سی پیک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک حقیقی معنوں میں اس پر عمل درآمد میں درپیش چیلنجز اور مشکلات سے نمٹنے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں مجھے یقین ہے کہ اس سے پاکستان کی مسلسل سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں