پولیس کو درکار وسائل ترجیحی بنیاد پر فراہم کرینگے :وزیر اعلی ٰ پختونخوا

پولیس کو درکار وسائل ترجیحی بنیاد پر فراہم کرینگے :وزیر اعلی ٰ پختونخوا

پشاور (اے پی پی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت پولیس کے متعلقہ امور کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، قائم مقام انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی،اجلاس میں پولیس کو مضبوط بنانے کیلئے وزیراعلیٰ کے احکامات اور فیصلوں پر اب تک کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اس موقع پرمتعلقہ حکام کی طرف سے وزیراعلی ٰکو پولیس میں نئی آسامیوں کی تخلیق، پولیس میں بھرتیوں کے عمل ، گاڑیوں کی خریداری اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی گئی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پولیس کو درکار تمام وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جائینگے ،گاڑیوں کی خریداری اور پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پولیس کیلئے بھرتیوں کا عمل پہلی ترجیح میں مکمل کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں