سیالکوٹ :سڑک سے نوجوان کی لاش برآمد

سیالکوٹ :سڑک سے  نوجوان کی لاش برآمد

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) بھاگووال روڈ رتہ آرائیاں سٹاپ پر ایک نوجوان کی نعش برآمد،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ بھاگووال روڈ رتہ آرائیاں سٹاپ پر ایک نوجوان لڑکے کو شدید زخمی حالت میں پایا گیا۔۔۔

 جس کی بائیں ٹانگ پر گہرا زخم تھا جو کے خون زیادہ بہنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔ جس کی نعش ریسکیو 1122 نے سول ہسپتال منتقل کر دی۔ تھانہ صدر سیالکوٹ پولیس موقع پر پہنچ کاروائی شروع کردی جس کے بعد متوفی کی شناخت سرفراز ولد عبدالغفور سکنہ کامونکی کے نام سے ہوئی،متوفی مرگی کے مرض میں مبتلا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں