9مئی :ملزموں کا بری ہونا ہمارے موقف کی جیت، شیخ وقاص

9مئی :ملزموں کا بری ہونا ہمارے موقف کی جیت، شیخ وقاص

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ رؤف حسن کے ذاتی روابط اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہوں گے مگر ہمارا کسی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے نہ ہم نے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔۔۔

دنیا نیوزکے پروگرام‘‘دنیا مہربخاری کے ساتھ’’میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ آج پشاورمیں نومئی کے کیسزمیں ہمارے کارکنوں کوبری کردیا گیا ، میں یہ سمجھتا ہوں یہ ہمارے موقف کی جیت ہے جس میں ہم کہتے رہے کہ یہ جھوٹے مقدمات ہیں۔ اس فیصلے کو مثال بناتے ہوئے پاکستان کی باقی عدالتوں کو نومئی کے جھوٹے کیسز میں تحریک انصاف کے تمام لوگوں کو بری کردینا چاہئے ،ہمارا پہلے دن سے موقف ہے کہ نومئی کے جھوٹے کیسزبنائے گئے ۔ مزید کہا کہ جوجج ڈٹ جاتا ہے اس کا یہ تبادلہ کردیتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کی کال نہیں دی تھی، پرامن احتجاج ہمارا حق ہے ، شیرافضل مروت کی رائے کا احترام ہے ، سنگجانی،لاہور،ڈی چوک میں کامیاب مظاہرے ہوئے ، انہوں نے کہا بشریٰ بی بی سیاسی ملاقاتیں نہیں کررہی، بشریٰ گھریلوخاتون ہیں ، پشاورجلسے میں شرکت نہیں کریں گی، سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بشریٰ پشاورآئیں،انہیں جیل سے پشاورلانا درست فیصلہ تھا۔ قاضی فائزعیسیٰ کے ساتھ لندن میں جو ہوا اس کی بالکل مذمت نہیں کروں گا۔محسن نقوی کے بیان پر اظہار خیال کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی حکومت اپنے شہریوں کے کیسے پاسپورٹ کینسل کرسکتی ہے ؟ ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں