جنوبی وزیرستان میں خوارج سے جھڑپ،5دہشتگرد ہلاک،4جوان شہید

جنوبی وزیرستان میں خوارج سے جھڑپ،5دہشتگرد ہلاک،4جوان شہید

راولپنڈی (خصو صی نیوز رپورٹر ، دنیا نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک )جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور فتنہ خوارج کے درمیان جھڑپ میں 5 دہشتگرد ہلاک اور 4 جوان شہید ہوگئے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق جنوبی وزیرستان  کے علاقے کراما میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 4 سکیورٹی اہلکار شہید بھی ہوئے ، جن میں ضلع ٹانک سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ نائب صوبیدار طیب شاہ، ضلع کرک کے 30 سالہ لانس نائیک گلاب زمان، 30 سالہ لانس نائیک مزمل محمود اور ضلع اورکزئی کے 28 سالہ لانس نائیک حبیب اللہ شامل ہیں ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، پاکستان کی سکیورٹی فورسز سرحدوں کی حفاظت اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں