معاشی استحکام کیلئے ضروری اقدامات ناگزیر،امان پراچہ
کراچی(آن لائن)وفاقی چیمبرکے نائب صدرمحمدامان پراچہ نے کہا ہے کہ ملکی وغیرملکی سرمایہ کاروں اور۔
صنعتکاروں کا اعتماد بحال رکھ کر اور ایکسپورٹرز کی مشکلات کو دور کرکے ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے ضروری اقدامات کرنے ہونگے ، پاکستان اس وقت بہت سارے مسائل میں گھرا ہوا ہے ،ان حالات میں موجودہ حکومت اکیلے پاکستان کو مشکلات سے باہر نہیں نکال پائے گی ،اس کیلئے تمام طبقات کو متحد ہوکر ان مسائل کا تلاش کرنا ہوگا۔ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر نے تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو میں کہا کہ بطور پاکستانی ہمارے سیاستدان، دانشور، تاجر و صنعتکار، بیوروکریٹس سمیت تمام طبقات سے وابستہ افراد اگر چاہیں تو ملک کو اس مشکل صورتحال سے باہر نکالاجاسکتا ہے لیکن اس کے لیے ہم سب کو اختلافات بالائے طاق رکھ کرمل کر بیٹھنا ہوگا اور وہ پالیسیز بنانی ہوگی جو ملک کو ترقی کی را پر گامزن کر سکیں اور جو سب کے لیے قابل قبول ہوں۔