لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائٹ خلاء کے لیے روانہ
ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان میں لکڑی سے بنایا گیا دنیا کا پہلا سیٹلائٹ خلاء کے لیے روانہ کر دیا۔
کیوٹو یونیورسٹی اور ایک مقامی کمپنی سُومیٹومو فاریسٹری کی جانب سے بنایا گیا لِنگو سیٹ سپیس ایکس مشن کے ذریعے بین الاقوامی خلائی سٹیشن تک پہنچے گا اور بعد ازاں زمین سے تقریباً 400 کلو میٹر کی بلندی پر مدار میں چھوڑ دیا جائے گا۔ہتھیلی کے برابر اس سیٹلائیٹ کا کام خلاء کی تحقیق کے لیے قابلِ تجدید مواد کے استعمال کی آزمائش کرنا ہے ۔خلانورد اور کیوٹو یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ٹکاؤ ڈوئی کا کہنا تھا کہ لکڑی کو استعمال کرتے ہوئے ہم خلاء میں گھر بنا سکیں گے، رہ سکیں گے اور ہمیشہ کام کر سکیں گے ۔چاند اور مریخ پر درخت اگانے اور لکڑی کے گھر بنانے کے 50 سالہ منصوبے کے ساتھ ڈوئی کی ٹیم نے ناسا کا مستند شدہ سیٹلائیٹ کو بنانے کا فیصلہ کیا۔