دورانِ حمل وٹامن ڈی کا استعمال بچوں کی ہڈیوں کیلئے مفید قرار

دورانِ حمل وٹامن ڈی کا استعمال بچوں کی ہڈیوں کیلئے مفید قرار

واشنگٹن(نیٹ نیوز)ایک تحقیق کے مطابق وہ خواتین جو دورانِ حمل اضافی وٹامن ڈی کا استعمال کرتی ہیں ان کے بچوں کی سات برس کی عمر تک ہڈیاں مضبوط رہتی ہیں۔

یونیورسٹی آف ساؤتھمپٹن اور یونیورسٹی ہاسپٹل ساؤتھمپٹن کی رہنمائی کی جانے والی تحقیق کے لیے ہڈیوں کی کثافت کے سکین لیے گئے جس میں دیکھا گیا کہ ان بچوں کی ہڈیوں میں زیادہ کیلشیئم اور زیادہ معدنیات پائے گئے جس سے ہڈیاں مضبوط ہوجاتی ہیں ، یونیورسٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج نے اس بات کی تصدیق کی کہ وٹامن ڈی کے مثبت اثرات بچوں کی ہڈیوں پر چار اور چھ برس کی عمر اور سات برس کی عمر میں ایک جیسے رہے۔امیریکن جرنل آف کلینکل نیوٹریشن میں شائع مطالعے میں محققین کا کہنا تھا کہ نتائج دورانِ حمل وٹامن ڈی کے استعمال کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں