گنیز نامی مشروب 105 سالہ خاتون کی طویل عمر ی کی وجہ

گنیز نامی مشروب 105 سالہ خاتون کی طویل عمر ی کی وجہ

لندن(نیٹ نیوز)105 سالہ برطانوی خاتون نے اپنی طویل عمر کا راز بتا دیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والی کیتھلین ہیننگز نامی معمر خاتون نے گزشتہ ماہ اپنی 105 ویں سالگرہ منائی ہے۔

انہوں نے ایک خاص مشروب کو اپنی طویل عمر کی وجہ قرار دیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیتھلین ہیننگز ریٹائرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی لندن میں گزاری ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ نو عمری میں ان کے والدین نے گنیز نامی خاص مشروب سے متعارف کروایا تھا، تب سے اب تک ہر روز دوپہر کے کھانے کے ساتھ اس مشروب کا استعمال کرتی ہوں یہی میری طویل عمر کا راز ہے ،میں اس مشروب کوکسی صورت بھی پینانہیں بھولتی ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں