اسٹاک ایکسچینج میں 499پوائنٹس کی تیزی،59ارب منافع
کراچی(آن لائن)اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس 499 پوائنٹس کے اضافے سے 92520 پوائنٹس پر جاپہنچا، اس دوران سرمایہ کاروں کو 59 ارب روپے کا منافع ہوا جبکہ 57 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا۔ بینکنگ، توانائی، پٹرولیم، سیمنٹ اور ٹیلی کام سیکٹرز میں خریداری کے باعث انڈیکس 92 ہزار 694 پوائنٹس کی بلندسطح کو چھوگیا مگر کاروبار کے اختتام تک انڈیکس اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکا تاہم مارکیٹ مثبت زون میں ہی بند ہوئی۔ کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای 30 انڈیکس 97 پوائنٹس کے اضافے سے 28 ہزار 761 پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 58 ہزار 529 پوائنٹس سے بڑھ کر58ہزار870پوائنٹس پر جا پہنچا۔ سرمایہ 118 کھرب 76 ارب ہوگیا۔ جمعرات کو 24 ارب روپے مالیت کے 67 کروڑ 87 لاکھ 88 ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 30 ارب روپے مالیت کے 88 کروڑ 91 لاکھ 66 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔