برطانوی پارلیمنٹ نے ماہرہ خان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

برطانوی پارلیمنٹ نے ماہرہ خان کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا

لندن (شوبزڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

ماہرہ خان کو اعزاز دینے کے لئے برطانوی پارلیمنٹ کے ہاس آف کامنز میں تقریب ہوئی، جس کی میزبانی ممبر پارلیمنٹ افضل خان نے کی۔ برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے ثقافتی تبادلوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ماہرہ خان کی خدمات کا اعتراف کیا۔ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایوارڈ کی تصویر شیئر کی ہے، جس میں برطانوی دارالعوام کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کو دیئے جانے والے ایوارڈ پر تحریر ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں اور لگن کے ذریعے، غیر معمولی کہانیوں کو زندگی میں لائی، دنیا بھر کے سامعین کو مسحور کیا اور گہری ثقافتی تفہیم کو فروغ دیا ہے اور اس اعتراف میں ان کو تفریح کی دنیا میں ایک ممتاز آئیکن کے طور پر یہ اعزاز دیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں