سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے والا کرناٹکا سے گرفتار
ممبئی(شوبزڈیسک)بالی وڈ اداکار سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے والے راجستھان کے ایک 32 سالہ شخص کو کرناٹکا سے گرفتار کرلیا گیا اور مہاراشٹر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ملزم کی شناخت بھیکا رام عرف وکرم کے نام سے ہوئی ہے اور وہ جالور، راجستھان کا رہائشی ہے۔ ہویری کے سپرنٹنڈنٹ پولیس انشو کمار نے بتایا کہ مہاراشٹر اے ٹی ایس کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ہویری ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم گوودر اونی میں کرائے کے ایک کمرے میں رہائش پذیر تھا۔