شاہ رخ خان کو فون کال پر قتل کی دھمکی، مقدمہ درج
ممبئی(شوبزڈیسک)معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان کو قتل کر دینے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کو دھمکی آمیز کال موصول ہونے کے بعد ممبئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے، ممبئی میں شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاس کو دھمکی آمیز کال موصول ہوئی، فون کال جس نمبر سے آئی وہ چھتیس گڑھ کے علاقے رائے پور میں فیضان کے نام سے رجسٹرڈ اور فعال ہے، پولیس کے مطابق رائے پور، چھتیس گڑھ کے رہنے والے فیضان نامی نوجوان نے مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ یہ کال 5 نومبر کو دوپہر 1:20 پر کی گئی تھی اور اس کی لوکیشن ایک فعال فون نمبر کے ذریعے ٹریس کی گئی تھی۔واقعے کے بعد ممبئی پولیس کی ایک ٹیم کو مزید تحقیقات کے لیے رائے پور روانہ کیا گیا۔ دوسری طرف مبینہ ملزم فیضان خان نے کہا ہے کہ اسکا فون 2 نومبر کو چوری ہوا تھا جس کی شکایت بھی درج کرائی تھی، شاہ رخ کو دھمکی آمیز فون کال سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔