لوگوں کی تفریح کے مساوی مواقع مہیا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا:مریم نواز

لوگوں کی تفریح کے مساوی مواقع مہیا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا:مریم نواز

لاہور (سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھل ڈیزرٹ آٹو موبائل ٹورازم سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہوگا، ریلی میں خواتین ڈرائیور زکی شمولیت خوش آئند ہے ،پنجاب کے شہریوں کو تفریح کے مساوی مواقع مہیا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اپنے بیان میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ٹی ڈی سی پی ڈیزرٹ ریلی کیلئے بھرپور معاونت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نویں ٹی ڈی سی پی تھل ڈیزرٹ ریلی کے شرکا اور شائقین کیلئے بہترین انتظامات کئے جائیں،انہوں نے ٹی ڈی سی پی تھل ڈیزرٹ ریلی کے شرکا ریسرزکیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔مریم نواز نے کہا کہ آٹو موبائل ٹورازم جیسے مقابلوں سے نوجوانوں کو صلاحیتوں کے ا ظہار کے مواقع ملتے ہیں۔واضح رہے کہ ٹی ڈی سی پی کے زیر اہتمام نویں تھل ڈیزرٹ ریلی پنجاب کے تین اضلاع مظفر گڑھ، کوٹ ادواور لیہ میں جبکہ تقریب تقسیم انعامات مظفر گڑھ کے فیصل سٹیڈیم میں ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں