ایک دائرے میں احتجاج ہر کسی کا حق :فضل الر حمن

ایک دائرے میں احتجاج ہر کسی کا حق :فضل الر حمن

اسلام آباد(آن لائن)جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ حکومت سیاسی جماعتوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے ملک میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنائے ،احتجاج اور اختلاف رائے ہر کسی کا حق ہے تاہم یہ ایک دائرے میں ہونا چا ہئے ۔

پشاور میں اے این پی کے رہنما حاجی الیاس احمد بلور کی وفات پر تعزیت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پی ٹی آئی کے احتجاج کا ابھی علم نہیں ،صوبہ خیبرپختونخوا میں سکیورٹی کی صورتحال گزشتہ 15سالوں سے خراب ہے ،بلوچستان میں بھی یہی صورتحال ہے حکومت عوام کے جان و مال اور تحفظ پر اپنی توانائیاں صرف کرنے کی بجائے سیاست پر صرف کر رہی ہے جو کہ غلط بات ہے ۔انہوں نے کہاکہ 26ویں ترمیم پر اختلاف رائے کے باوجود ایک ماہ تک مسلسل مذاکرات کئے اور دلائل کی بنیاد پر حکومت کو متنازعہ شقیں واپس لینے پر قائل کیا۔آئینی ترمیم کے بعد ایسے بل دھڑا دھڑ منظور کئے جارہے ہیں جس سے 26ویں آئینی ترمیم کی روح اور کاز کی نفی ہورہی ہے یہ قابل مذمت ہے اور اس پر بھی حکومت کو نظر ثانی کرنی چاہئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں