عالمی تنظیمیں ماحولیاتی پائیداری کیلئے ساتھ دیں :مراد شاہ

عالمی تنظیمیں ماحولیاتی پائیداری کیلئے ساتھ دیں :مراد شاہ

کراچی (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کوپ 29 کانفرنس میں ’’کاربن کا فطری حل ‘‘پر بات کرتے ہوئے سندھ کے انڈس ڈیلٹا کے انقلابی ڈیلٹا بلیو کاربن منصوبے پر روشنی ڈالی اوربتایا کہ سندھ کی 230 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی اور 6 لاکھ 67 ہزار ہیکٹر مرطوب زمین موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔

 وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کس طرح ماضی میں پالیسیوں کی ناکامی کے باعث مینگروز جنگلات ختم ہوئے ، جنگلات کا صفایا ہوگیا اور تازہ پانی کا بہاؤ کم ہوگیا،عالمی تنظیمیں ماحولیاتی پائیداری کیلئے ساتھ دیں ۔ مراد علی شاہ کی زیرقیادت سندھ کے محکمہ جنگلات نے ڈیلٹا بلیو کاربن پروجیکٹ کی شراکت سے کوپ 29 میں ’’نیچرز کاربن سلیوشن، دی بلیو ڈیلٹا کاربن سٹوری، ٹیک زیرو‘‘ کے عنوان سے تاریخی پروگرام پیش کیا اور ساحلی آب و ہوا کی ڈیجیٹل عکاسی کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے اہم مقرر کی حیثیت سے سندھ کے انڈس ڈیلٹا میں انقلابی ڈیلٹا بلیو کاربن فیزون پروجیکٹ پیش کیا ،ان کا کہناتھاکہ یہ ایک اہم پروجیکٹ ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی تنظیمیں ماحولیاتی پائیداری کے عمل میں ہمارا ساتھ دیں۔ تقریب کا اختتام گروپ ڈسکشن کے ساتھ ہوا، جہاں وزیر اعلیٰ نے موسمیاتی موافقت اور تخفیف میں سندھ کے قائدانہ کردار پر زور دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں