سیاسی صورتحال :محسن نقوی کی فضل الرحمن سے ملاقات

سیاسی صورتحال :محسن نقوی کی فضل الرحمن سے ملاقات

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی ، دونوں رہنمائوں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ اور دیگررہنما بھی موجودتھے ۔

 محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وزیرداخلہ نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تاریخ ساز کردارپرفضل الرحمن کا شکریہ ادا کیا ۔ محسن نقوی نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا ہے ،فضل الرحمن نے کہا کہ ہماری ترجیح پاکستان اور پاکستانی عوام ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں