ہم زبان کے پکے ہیں،بجلی کی قیمت کم نہ کرنیکی باتیں درست نہیں،جیسے ہی موزوں وقت ہوگا کردینگے:وفاقی وزیر توانائی
اسلام آباد(نامہ نگار،دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ ہم زبان کے پکے ہیں، بجلی کی قیمت کم نہ کرنیکی باتیں درست نہیں ،جیسے ہی موزوں وقت ہوگا کردینگے ،اگلے چند دنوں میں میری باتیں سچ ثابت ہو جائیں گی ۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان کے پہلے فاسٹ ای وی چارجنگ سٹیشن کے افتتاح کے موقع پرخطاب اور میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا ای وی پاکستان کا مستقبل ہے ،حکومت گرین انرجی کے فروغ کیلئے پر عزم ہے ۔انہوں نے کہا الیکٹرک چارجنگ یونٹ کو 71 روپے سے کم کر کے 39 روپے کر دیا ہے ۔بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کی جائے گی،پرائیویٹ سیکٹر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے ۔ صحافی کے سوال کہ کیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فائدہ عوام کو دیں گے ؟ پر اویس لغاری نے جواب دیتے ہوئے کہا ہم زبان کے پکے ہیں،ہماری زبان پچھلی حکومت جیسی نہیں۔ وزیر اعظم خوش خبری سنائیں گے ، ہم دو دن پہلے کریں یا دو دن بعد کریں جیسے ہی وقت موزوں ہوگا بجلی کی قیمتیں کم کردیں گے ۔انہوں نے کہا اخباروں میں غلط آرٹیکل چھپ رہے ہیں، کل کی رپورٹ بھی کسی حقیقت پر مبنی نہیں ، استدعا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیادہ دھیان نہ دیں۔اگلے چند دنوں میں میری باتیں صحیح ثابت ہوں گی۔
اپنے خطاب میں وفاقی وزیر توانائی نے کہا ای وی پاکستان کا مستقبل ہے ،ہم کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور برقی نقل و حمل کو فروغ دینے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔فاسٹ چارجنگ سٹیشن جیسے اقدامات پاکستان کے توانائی اور نقل و حمل کے شعبوں میں تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت پاکستان کو صاف توانائی کے نئے دور میں داخل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس فاسٹ چارجنگ سٹیشن کا کامیاب افتتاح اس بات کا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا حکومت سبز توانائی کے منصوبوں اور پالیسیوں کی حمایت جاری رکھے گی جو پائیداری کو فروغ دیتی ہیں۔ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے دعویٰ کیا سولر نیٹ میٹرنگ کی نئی پالیسی کے باوجود سولر لگانے والے ساڑھے تین سے چار سال میں اپنا پیسہ وصول کرلیں گے ۔ ان کا کہنا تھا حکومت شمسی توانائی کی حوصلہ شکنی نہیں کررہی، سولر سے ہر سال 1200 میگاواٹ بجلی پیداوار کی امید ہے ۔انہوں نے کہا ایکسپورٹ سولر یونٹ پر ٹیکس نہیں لگے گا، مفتاح اسماعیل لاعلم ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اویس لغاری کا کہنا تھا نئی پالیسی کے بعد نیٹ میٹرنگ میں کمی نہیں اضافہ ہوگا۔ ایکسپورٹ یونٹس پر ٹیکس نہیں لگے گا لیکن گرڈ سے خریدی گئی بجلی پر ٹیکس لگے گا۔وفاقی وزیر کے مطابق آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کرکے 400 ارب روپے سالانہ کا بوجھ کم کردیا س۔