ملکی برآمدات 30 ارب ڈالرز سے آگے نہیں بڑھیں:گوہر اعجاز

 ملکی برآمدات 30 ارب ڈالرز سے آگے نہیں بڑھیں:گوہر اعجاز

کرنسی ڈی ویلیوایشن سے ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہوا :سابق نگران وزیر حکومت صنعتوں کے لیے بجلی کا نرخ 9 سینٹ فی یونٹ مقرر کرے :بیان

اسلام آباد(آئی این پی )سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا کہ تین سال میں ملکی برآمدات 30 ارب ڈالرز سے آگے نہیں بڑھ سکیں۔ ایک بیان میں گوہر اعجاز نے کہا کہ کرنسی ڈی ویلیوایشن سے ملکی برآمدات میں اضافہ نہیں ہوا ۔ حکومت صنعتوں کے لیے بجلی کا نرخ 9 سینٹ فی یونٹ مقرر کرے ، ملکی معیشت کو گزشتہ تین سال سے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ، حکومت نے تین سال میں ملک میں معاشی استحکام لانے کی کوشش کی ،اس دوران ملکی معاشی شرح نمو 2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں