کھادشعبہ کو گیس فراہمی سے متعلق اجلاس،دستیابی یقینی بنانے پر زور

 کھادشعبہ کو گیس فراہمی سے متعلق  اجلاس،دستیابی یقینی بنانے پر زور

اسلام آباد (آن لائن) نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کھاد کے شعبے سے متعلق اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

 جس میں کھاد سیکٹر کو گیس کی فراہمی، یوریا کی طویل المدتی پیداوار اور مستقبل میں گیس سپلائی کی سکیورٹائزیشن پر تفصیلی غور کیا گیا اور کسانوں کے لیے مناسب نرخوں پر کھاد کی مسلسل اور بروقت دستیابی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔اجلاس میں سپلائی چین کو مضبوط بنانے اور کھاد کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے متعلقہ اداروں کو واضح ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس میں وزیرِ توانائی، وزیرِپٹرولیم ، وزیرِ غذائی تحفظ، وزیرِ اقتصادی امور اور وزیرِ موسمیاتی تبدیلی نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے پایا کہ کمیٹی کی سفارشات کو حتمی شکل دے کر وزیرِ اعظم کو پیش کیا جائے گا تاکہ کھاد کے شعبے میں پائیدار اصلاحات اور کسان دوست پالیسیوں پر عملی اقدامات کیے جا سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں