’’معذرت خواہ لبرل ‘‘،خواجہ آصف کا بھارتی شاعر جاوید اختر پرطنز
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھارتی مصنف اور شاعر جاوید اختر سے متعلق طنزیہ پوسٹ کی ہے۔
انہوں نے پوسٹ میں بھارت میں ایک مباحثے کا ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں ایک مسلمان عالم دین کو جاوید اختر کو لاجواب کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔پوسٹ میں خواجہ آصف کا طنز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہندوتوا کے زیر اقتدار بھارت میں اپنی موجودگی کو جائز ثابت کرنے کی کوشش کرنے والے معذرت خواہ لبرل لوگوں کو لوگ کرائے پر رہائش دینے کیلئے بھی تیار نہیں ہیں۔