بلدیاتی قانون سازی میں عدم پیشرفت،الیکشن کمیشن کانوٹس
پنجاب میں مقررہ اقدامات نہ کرنے پرمعاملہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کافیصلہ حلقہ بندیوں، بلدیاتی انتخابات رولز کا نوٹیفکیشن جا ر ی نہیں کیا گیا ،ای سی پی
اسلام آباد(وقا ئع نگار)الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی جانب سے بلدیاتی قانون سازی سے متعلق مقررہ دستاویزات فراہم نہ کرنے کا نوٹس لے لیا۔الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی انتخابات سے متعلق معاملہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب حکومت نے یقین دہانی کے باوجود بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اقدامات نہیں کیے ۔الیکشن کمیشن نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو مراسلہ بھیج د یا ہے ۔ مراسلے کے مطابق یونین کونسل کی حلقہ بندیوں کے رولز کا نوٹیفکیشن، پنجاب بلدیاتی انتخابات رولز 2025 کا نوٹیفکیشن ، لوکل ایریاز کی حدود کا کا نو ٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔مراسلہ کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے نقشہ جات سینس بلاک نہیں فراہم کیے گئے ، صوبائی حکومت نے پانچ مراحل میں دس جنوری تک اقدامات کرنا تھے ۔