گل پلازہ کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا قابل مذمت، گورنر پنجاب

گل پلازہ کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال  کرنا قابل مذمت، گورنر پنجاب

لاہور (سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان بیرون ملک دورے کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے ۔گورنر سلیم حیدر خان نے اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف)کے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔

 ملاقات کے دوران سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے لئے دعا ئے مغفرت کی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ گل پلازہ کا سانحہ سن کر دلی صدمہ ہوا ہے جس سے کئی خاندانوں کے چراغ بجھ گئے ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا قابل مذمت ہے ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ پر سیاست کرنے سے گریز کیا جائے ۔اس موقع پر جمعیت علما اسلام (ف)کے امیراور سینئر سیاستدان مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ گل پلازہ کا واقعہ بہت بڑا سانحہ ہے جس پر ہر انسانی آنکھ پرنم ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ مظلوم فلسطینی اور غزہ کے مسلمانوں کو سپورٹ کرتے رہیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں