پاور شیئرنگ :پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پیش رفت نہ ہو سکی
مارکیٹ کمیٹیوں، زکوٰة عشر کمیٹی میں پیپلزپارٹی کو کوئی نمائندگی نہ ملی متعدد اجلاس ہونے کے بعد پیپلزپارٹی پنجاب مایوس ہو کر خاموش ہو گئی
لاہور (یاسین ملک ) پیپلز پارٹی اور مسلم ن لیگ کے درمیان پنجاب میں پاو ر شیئرنگ کے معاملہ پر متعدد اجلاس ہونے کے باوجود تحریری معاہدوں پر کوئی پیش رفت نہ ہونے پر پیپلزپارٹی پنجاب مایوس ہو کر خاموش ہو گئی ،ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی رابطہ کمیٹیوں کے متعدد مشاورتی اجلاس بے نتیجہ رہے ،پیپلزپارٹی وسطی پنجاب میں بیورو کریسی کے تبادلوں اورترقیاتی فنڈز میں پیش رفت صفر رہی،مارکیٹ کمیٹیوں، زکوٰة عشر کمیٹی اور وزیر اعلیٰ شکایت سیل میں پیپلزپارٹی کو کوئی نمائندگی نہ ملی،پیپلز پارٹی کی اکثریت والے اضلاع میں مختلف محکموں کی چیئرمین شپ اور افسروں کی تعیناتی کا وعدہ بھی پورا نہ ہوا،پیپلز پارٹی اپنے 20 ہزار سے زائد ووٹ لینے والے ٹکٹ ہولڈر کو بھی ترقیاتی فنڈ دینے کا مطالبہ کرتی رہی ہے ،لیگی رہنما¶ں نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کے مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے سندھ میں پاورشیئرنگ میں حصہ مانگ لیا ،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی رابطہ کمیٹیوں کا آخری اجلاس ایک سال قبل گورنر ہاﺅس لاہور میں ہوا تھا، اجلاس میں پنجاب میں پاورشیئرنگ کے معاملات کو دیکھنے کے لیے ایک سب کمیٹی تشکیل دی گئی تھی،سب کمیٹی کی تشکیل کے بعد ایک بھی اجلاس نہ ہوا سب کمیٹی میں ن لیگ کی طرف سے ملک محمد احمد خان اور مریم اورنگزیب ،پیپلزپارٹی کی طرف سے سید علی حیدر گیلانی اور سید حسن مرتضیٰ کو سب کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا ۔