کرتار پور تاننکانہ صاحب گرونانک ایکسپریس وے کی تعمیر کا اعلان
منصوبے کے گردوپیش زائرین کیلئے تھری، فور اور فائیو سٹار ہوٹل تعمیر کیے جائینگے
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کرتار پور اور ننکانہ صاحب کو موٹر ویز سے منسلک کرنے کے لیے نئی موٹر وے کی تعمیر کا اعلان کیا ہے ،انہوں نے سیالکوٹ سے کرتار پور موٹروے کی تعمیر پر فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے جسے ’’گرو نانک ایکسپریس وے ‘‘کا نام دیاجا ئیگا۔ گزشتہ روز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا منصوبے کے گردوپیش بین الاقوامی معیار کے تھری، فور اور فائیو سٹار ہوٹل تعمیر کیے جائیں گے تاکہ زائرین کو بہترین سہولیات میسر ہوں۔ انہوں نے این ایچ اے کو ہدایت کی کہ سکھ کمیونٹی کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے لندن، کینیڈا اور امریکا میں بڑے پیمانے پر تشہیری مہم چلائی جائے اور ان منصوبوں کو عالمی روڈ شوز کا حصہ بنایا جائے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ منصوبے خطے کے لیے ’’ گیم چینجر‘‘ ثابت ہوں گے ۔