غیر ملکی سرمایہ کاروں کے معاہدوں کی حفاظت کرینگے :وزیر پٹرولیم

غیر ملکی سرمایہ کاروں کے معاہدوں کی حفاظت کرینگے :وزیر پٹرولیم

انرجی سکیورٹی بھی معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے :سالانہ ٹیکنیکل کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبے میں تعاون ناگزیر ہے ، پاکستان کے مختلف سیکٹرز میں پاک چین تعاون کے منصوبے جاری ہیں،کان کنی کے شعبے میں ترقی کی نئی راہیں ہموار ہو رہی ہیں، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے پاکستان میں مختلف شعبوں میں بہت وسعت ہے ،تمام معاہدوں کی حفاظت کی جائے گی، انرجی سکیورٹی بھی معاشی ترقی کے لئے ضروری ہے ۔ سالانہ ٹیکنیکل کانفرنس 2026 کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ یہ حقیقت تسلیم کرنا ضروری ہے کہ معاشی استحکام ہماری معیشت کا مضبوط حصہ بن چکا ہے ، مہنگائی کے دباؤ پر قابو پایا جا چکا ہے ، زرِ مبادلہ کے ذخائر جو ماضی میں پاکستان کی کمزوری سمجھے جاتے تھے اب مستحکم ہو چکے ہیں، کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیاں پاکستان کی ترقی کے امکانات کو مثبت انداز میں دیکھ رہی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں