فراڈ کیس:نجف حمید کی ضمانت منسوخی کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل

فراڈ کیس:نجف حمید کی ضمانت  منسوخی کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فراڈ کیس میں ایف آئی اے کو نجف حمید کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا ضمانت منسوخی کا فیصلہ معطل کر دیا۔

 جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کیا۔ عدالت نے نجف حمید کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور حکم امتناع کی درخواست  منظور کر کے کہا کہ ٹرائل کورٹ کا ضمانت واپس لینے کا آرڈر آئندہ تاریخ سماعت تک معطل رہے گا۔ سپیشل جج سینٹرل نے ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرنے کا 16 جنوری کا فیصلہ 24 جنوری کو واپس لیا تھا کیونکہ ایف آئی اے نے ضمانت کی منسوخی جئکے ت درخواست دائر کی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں