سعودی عرب میں عالمی دفاعی نمائش 2026 کا آغاز ،پاکستانی میزئل بھی شامل

سعودی عرب میں عالمی  دفاعی نمائش 2026 کا  آغاز ،پاکستانی میزئل بھی شامل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عالمی دفاعی نمائش 2026 کا آغاز ہوگیا، جس میں بھارت کو ناکوں چنے چبوانے والے پاکستان کے فتح 2 سمیت دیگر میزائل بھی موجود ہیں ۔

دفاعی نمائش میں پاکستان سمیت 80 ممالک شریک ہیں، پاکستان کی جانب سے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشن، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا اور پاکستان آرڈیننس فیکٹری سمیت کئی ادارے نمائش میں شرکت کررہے ہیں۔بھارت کے خلاف معرکہ حق میں پاکستان کی دفاعی لائن کو مضبوط بنانے والے میزائل فتح 2 سمیت دیگر میزائلوں اور دفاعی سازوسامان بھی نمائش کا حصہ ہیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے سعودی حکومت کی دعوت پر نمائش میں شرکت کی جبکہ وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری بھی نمائش میں شریک ہوئے ۔طلال چودھری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی مضبوط اور مستحکم ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں