عمران خان کوآئندہ چند روز میں پہلا انجکشن لگایا جائیگا:طارق فضل

 عمران خان کوآئندہ چند روز میں  پہلا انجکشن لگایا جائیگا:طارق فضل

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

 آئندہ چند دنوں میں انہیں پہلا انجکشن لگایا جائے گا اور ایک ماہ بعد دوسرا، جس سے ان کی طبیعت میں مزید بہتری متوقع ہے ، سماجی را بطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کا علاج راولپنڈی،اسلام آباد کے بہترین ہسپتال اور ماہر ترین ڈاکٹرز کی نگرانی میں جاری رہے گا جبکہ ان کی فیملی کو ہر مرحلے پر اعتماد میں لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت واضح کرتی ہے کہ کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی، ہمارے لئے تمام قیدی برابر اور ان کی صحت ریاست کی ذمہ داری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں