یکم رمضان کو ملک بھر میں سرکاری و نجی بینکوں کی تعطیل کا اعلان

 یکم رمضان کو ملک بھر میں  سرکاری و نجی بینکوں کی تعطیل کا اعلان

کراچی (کامرس رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم رمضان المبارک کو ملک بھر میں بینک ہالیڈے کااعلان کر دیا ۔اعلامیے کے مطابق اس روز تمام کمرشل بینک، ڈویلپمنٹ فنانشل انسٹی ٹیوشنز اور مائیکرو فنانس بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے ۔

تعطیل سیونگ اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی کے انتظامی امور کی انجام دہی کے لیے دی گئی ہے تاہم بینکوں کے تمام ملازمین کے لیے یہ معمول کا ورکنگ ڈے تصور ہوگا اور وہ دفتری امور کی انجام دہی کے لیے بروقت حاضری کے پابند ہوں گے ۔یکم رمضان کو پبلک ڈیلنگ نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے ضروری مالیاتی معاملات اس سے قبل یا اگلے روز طے کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں