ہمیں جیل میں ادویات تک نہیں ملتی تھیں:رانا ثنا اللہ
اس طرح تو یہ بشریٰ بی بی کے ساتھ ملاقاتیں بھی بند کرانا چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں، پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو
لاہور (دنیا نیوز) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کا بر وقت اور مناسب علاج کرایا جا رہا ہے ، صرف ڈاکٹر کا مطمئن ہونا ضروری ہے ، ڈاکٹر کا فیصلہ تھا کہ جیل میں نہیں انجکشن ہسپتال میں لگے گا ، بانی کے علاج میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی ، ہمیں تو جیل میں ادویات تک دستیاب نہیں تھیں ، انہیں تمام سہولیات میسر ہیں،دنیا نیوز کے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے ملاقات کو سیاسی کمپئن بنا نا ہے تو اجازت نہیں دی جائے گی ،بانی کی بہن عظمیٰ خان نے گارنٹی دی تھی کہ عمران خان سے مل کر سیاسی بیان نہیں دیا جائے گا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا ، ملاقات کرانے میں کوئی ایشو نہیں ، یہ اسکو سیاسی مسئلہ بنا دیتے ہیں ،میں ذمہ داری سے کہتا ہوں بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں ، اس طرح تو یہ بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں بھی بند کرانا چاہتے ہیں۔