الیکشن ایکٹ ترامیم کیس:وکلاکی دلائل کیلئے 11مارچ کو ہائیکورٹ طلبی

الیکشن ایکٹ ترامیم کیس:وکلاکی  دلائل کیلئے 11مارچ کو ہائیکورٹ طلبی

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے الیکشن ایکٹ میں ترامیم کے خلاف دائر درخواست پر وکلا کو 11 مارچ کو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے مو قف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ اس کیس  کا فیصلہ کر چکی ہے ، لہٰذا درخواست قابلِ سماعت نہیں۔درخواست میں مو قف اپنایا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں نہ دینے کے لیے الیکشن ایکٹ میں ترامیم کی گئیں اور یہ ترامیم آئین کے برخلاف ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں