پاکستان میں 28 روز کے پٹرول و ڈیزل ذخائر موجود

پاکستان میں 28 روز کے  پٹرول و ڈیزل ذخائر موجود

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اوگرا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر ضرورت کے مطابق موجود ہیں اور28 دن سے زائدکے پٹرول و ڈیزل کے ذخائر موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان زیادہ تر پٹرولیم مصنوعات مشرق وسطیٰ سے درآمد کرتا ہے ،پاکستان قطر سے ماہانہ 8 ایل این جی کارگوز بھی درآمد کر رہا ہے ،اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں 21 دن کے ذخائر رکھنے کی پابند ہیں۔اوگرا حکام سے سوال کیا گیا کہ کیا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی سے تیل کی ترسیل متاثر ہوسکتی ہے ؟ اس پر اوگرا حکام کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے ،خیال رہے کہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے کے بعد خطے میں تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے اورتیل کی قیمتوں میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں