غضب للحق:بگرام ایئربیس پر ائیرکرافٹ ہینگر،2ویئر ہاؤ سز تباہ،افغان رجیم کے481کارندے ہلاک

غضب للحق:بگرام ایئربیس پر ائیرکرافٹ ہینگر،2ویئر ہاؤ سز تباہ،افغان رجیم کے481کارندے  ہلاک

اب تک 226چیک پوسٹیں تباہ،35پرقبضہ ،198ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں بھی تباہی سے دوچار:وزیر اطلاعات طورخم کے قریب دراندازی کی کوشش ،طالبان کمانڈر ہلاک،امریکی اخبار بگرام حملے کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے لے آیا

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین صورتحال جاری کرتے ہوئے بتایا کہ افغان رجیم کے 481 کارندے ہلاک ہو چکے ہیں ۔ عطااللہ تارڑ کا کہناتھا کہ آپریشن میں افغان طالبان رجیم کے 696 سے زائد کارندے زخمی ہوئے ، 226 چیک پوسٹیں تباہ،35پرقبضہ کر لیا گیا،198 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کردی گئیں،افغانستان بھر میں 56 مقامات کو فضائی کارروائی میں مو ثر نشانہ بنایا گیا۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن ’’غضب للحق‘‘ کے دوران پاکستان نے افغانستان کے اہم ترین بگرام ایئر بیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے حملے میں بگرام ایئر بیس کا ایک ایئرکرافٹ ہینگر اور 2 ویئر ہاؤسز تباہ ہوئے جبکہ اس حوالے سے سیٹلائٹ تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان نے ایک ہفتے کے دوران افغانستان میں فوجی اہداف پر 50 سے زائد فضائی حملے کیے ۔اخبار نے کہا کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کے شواہد اقوام متحدہ کی رپورٹس میں متعدد بار پیش کیے جا چکے ہیں۔دریں اثنا پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے طورخم کے نزدیک افغان طالبان اور فتن الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، دراندازی کی کوشش کرنے والا افغان طالبان کمانڈر قہرمان ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا،طالبان کمانڈر کا تعلق جلال آباد سے تھا،اسی طرح، چمن سیکٹر میں خفیہ اطلاعات پر افغان طالبان کی مسلح تشکیل کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک افغان طالبان دہشت گرد کو ہلاک جبکہ 3 کو زخمی حالت میں زندہ پکڑ لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں