آئی ایم ایف کی اہم شرط پوری کمپنیوں کیلئے بینی فیشل اونرزکی معلومات دینا لازمی قرار

آئی ایم ایف کی اہم شرط پوری  کمپنیوں کیلئے بینی فیشل اونرزکی  معلومات دینا لازمی قرار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایم ایف کی ایک اوراہم شرط پوری کر دی گئی، ایس ای سی پی نے کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کا شفاف ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے ڈیجیٹل رجسٹری متعارف کروا دی۔

تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کیلئے حتمی بینی فیشل اونرزکی معلومات دینا لازمی قرار دیدیا گیا ۔ کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کے آن لائن ریکارڈ اور ڈیجیٹل رجسٹریشن کا آغاز بھی کردیا گیا ہے ۔سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے رجسٹر ڈہونے والی کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کا شفاف ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے رجسٹری متعارف کرا دی۔ ایس ای سی پی کا کہنا ہے کمپنیوں کی جانب سے حقیقی ملکیت کی معلومات یعنی یو بی او فارم جمع کروانے کو آن لائن کر دیا گیا ہے ۔ ایس ای سی پی نے ہدایت کی ہے کہ نئی کمپنیاں ملکیت کی معلومات فارم ون کے ذریعے جمع کروائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں