گورنر کی تبدیلی، ایم کیو ایم اسی تنخواہ پر کام کریگی، خورشید شاہ

گورنر کی تبدیلی، ایم کیو ایم اسی تنخواہ پر کام کریگی، خورشید شاہ

وزارتوں سے استعفے نہیں آئیں گے ، مشکل وقت میں ہمیں ایک قوم بننا ہوگا

سکھر (بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ گورنر کی تبدیلی پر ایم کیو ایم والے وزارتوں سے استعفے نہیں دیں گے اور اسی  تنخواہ پر کام کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرمیں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے دفتر کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت مشکل۔حالات سے گزر رہاہے جس میں ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہئے ، ہم سب کو اس وقت ایک قوم بننا پڑے گا تب جاکر ہمیں مشکلات سے نجات ملے گی ہم سب کو مل کر اپنے ملک کے لیے دعائیں کرنی چاہئے تاکہ یہ ملک شاد و آباد رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران امریکہ اور اسرائیل جنگ بڑھنے کا خطرہ ہے ، امریکہ اور ایران اس جنگ کو ختم کریں، یہ جنگ دنیا کے لیے اکنامک ٹارچر ہے جس سے بچنے کے لیے دنیا کے بڑے ممالک آگے بڑھیں اور اس جنگ کو ختم کرائیں، اس حوالے سے ایران کو بھی سوچنا چاہئے کہ اس سے پورا خطہ متاثر ہورہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم سکھر کو سندھ کا تاریخی شہر بنانا چاہتے ہیں جہاں عوام کو سہولیات فراہم ہوں سکھرمیں ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹر میں بیت کام کیا ہے جس کی وجہ سے پورے پاکستان سے لوگ علاج اور تعلیم کے لیے سکھر آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ سکھر میں۔جلد جدید ٹراما سینٹر کا افتتاح ہوگا یہ ٹراما سینٹر 69 ملین روپے کی لاگت سے اروڑ یونیورسٹی کے قریب تعمیر کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں