عید الفطر سے قبل ملک بھر میں فائیو جی سروس کا آغاز

عید الفطر سے قبل ملک بھر  میں فائیو جی سروس کا آغاز

اسلام آباد(دنیا نیوز)عید الفطر سے قبل ملک میں فائیو جی سروس کا آغاز ، پی ٹی اے نے فائیو جی لائسنسوں کے اجراء کی تیاری مکمل کرلی ،فائیوجی سپیکٹرم حاصل کرنے والی کمپنیوں کو آج لائسنس جاری کیے جائیں گے۔

ٹیلی کام کمپنیوں کو وزیراعظم ہائوس میں منعقدہ خصوصی تقریب میں لائسنس جاری کئے جائیں گے ،فائیو جی سپیکٹرم حاصل کرنے والی کمپنیوں کی قیادت کو تقریب میں شرکت کے دعوت نامے موصول ہو گئے ، وزیراعظم شہبازشریف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ، وفاقی وزیرآئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ ، چیئرمین پی ٹی اے اور متعلقہ حکام تقریب میں شریک ہوں گے ،وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب ، وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ اور دیگر کابینہ ارکان کی بھی تقریب میں شرکت متوقع ،لائسنس کے حصول کے لئے کمپنیوں نے 15 ملین ڈالر کی بینک گارنٹی جمع کر ا دی ہے ،ٹیلی کام کمپنیوں نے پہلے ہی فائیو جی سروس شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، لائسنس جاری ہونے کے فوری بعد کمپنیاں اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں فائیو جی سروس لانچ کر دیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں