ایران کا ہمسایہ ممالک کو نشانہ بنانا تشویش کا باعث :سعودی سفیر

ایران کا ہمسایہ ممالک کو نشانہ بنانا  تشویش کا باعث :سعودی سفیر

اسلام آباد(دنیا مانیٹرنگ)پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا کہنا ہے کہ خطے میں حالیہ ایرانی حملوں میں سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کو نشانہ بنانا تشویش کا باعث ہے۔۔۔

 یہ اقدامات ان خودمختار ریاستوں کے خلاف بلاجواز جارحیت ہیں جو کسی بھی تنازع کا حصہ نہیں۔ایک ویڈیو بیان میں سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ ان افسوسناک حملوں کے نتیجے میں شہریوں کی جانوں کا ضیاع ہوا ہے، یہاں سے صرف جہاز نہیں گزرتے بلکہ دنیا کے مفادات، اس کی معیشت کا استحکام اور توانائی کی سلامتی بھی وابستہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں