40سال پیٹ کاٹ کرپالا افغانی پاکستان میں حملے بند کردیں:سرفراز بگٹی

40سال پیٹ کاٹ کرپالا  افغانی  پاکستان میں حملے بند کردیں:سرفراز بگٹی

کوئٹہ ،برشور(نمائندہ خصوصی، دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وہ کسی سوشل میڈیا مہم، ہڑتال یا جلوس سے مرعوب ہو کر بلیک میل ہونے والے نہیں ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے 40 سال تک افغان مہاجرین کو اپنا پیٹ کاٹ کر پالا، لیکن اس کے بدلے میں جو صلہ ملا وہ افسوسناک ہے ۔ انہوں نے افغانوں کو پیغام دیا کہ وہ پاکستان میں مساجد اور معصوم لوگوں پر حملے بند کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برشور کو ضلع کا درجہ ملنے کے بعد وہاں ایک بڑے اور تاریخی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسے میں قبائلی عمائدین، سیاسی کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وزیراعلی ٰنے اس موقع پر ضلع برشور کے لیے متعدد بڑے ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی فیصلوں کا اعلان بھی کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں