ڈالر کی قدرمزید کم،تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا

ڈالر کی قدرمزید کم،تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا

تولہ سونا 4لاکھ 67ہزار 262،دس گرام 4لاکھ 601روپے کاہوگیا

کراچی(بزنس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کوبھی ڈالر کی قدرگھٹ گئی،ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر3پیسے کی کمی سے 279.17 روپے پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 279.20 روپے پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانبعالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 445 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 67 ہزار 262 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 858 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 601 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 11 ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 68 ہزار 262 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 30 روپے کی کمی سے 7 ہزار 454 روپے ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں