برآمدات میں کمی معیشت کے لیے خطرناک اشارہ ، مرکزی کسان لیگ
لاہور (آن لائن) مرکزی کسان لیگ پاکستان کے چیئرمین چوہدری ذوالفقار علی اولکھ اور صدر اشفاق ورک نے ملکی برآمدات میں 2.39 ارب ڈالر کمی پر ۔۔
شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات کا حجم کم ہو کر 20.46 ارب ڈالر رہ جانا معیشت کیلئے خطرناک اشارہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نان ٹیکسٹائل برآمدات میں 17 فیصد اور زرعی اجناس میں 35 فیصد کمی اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کی پالیسیوں میں تسلسل اور مؤثر حکمت عملی کا فقدان ہے۔