کارکردگی ، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سرفہرست، لاہورکا 32 واں نمبر

کارکردگی ، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سرفہرست، لاہورکا 32 واں نمبر

اوکاڑہ، لودھراں ٹاپ تھری میں شامل، بہاولنگر اور نارووال کی بھی بہترپوزیشن ملتان 34ویں اور راولپنڈی 41ویں نمبر پر،گجرات اورمری بھی نچلے نمبروں میں

لاہور (عمران اکبر )پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی رپورٹ جاری،مظفرگڑھ پہلے نمبر پر،اوکاڑہ اور لودھراں نے کارگردگی میں ٹاپ تھری میں جگہ بنا لی۔ لاہور کی ضلعی حکومت اور ڈپٹی کمشنر کی کارگردگی مایوس کن رہی ،لاہور کی کارگردگی 32ویں نمبر پر رہی ۔رپورٹ کے مطابق ملتان 34ویں اور راولپنڈی 41ویں نمبر پر، بڑے اضلاع پیچھے رہ گئے ۔گجرات اور مری بھی نچلی کارکردگی والے اضلاع میں شامل کارکردگی کا جائزہ سروس ڈلیوری اور گورننس کی بنیاد پر لیا گیا۔ ضلعی سطح پر مقابلے کا رجحان بڑھانے کے لیے رینکنگ جاری کی گئی۔عوامی مسائل کے حل میں بہتر کارکردگی دکھانے والے اضلاع کو سرفہرست قرار دیا گیا۔حکومت پنجاب کے مطابق رینکنگ سے انتظامی نظام میں بہتری لانا ہے ۔فیصل آباد کی کارکردگی 17ویں نمبر پر رہی ۔ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کارکردگی 7ویں نمبر پر رہی ۔جھنگ آٹھویں، چنیوٹ کی کارکردگی نویں نمبر پر رہی ۔رحیم یار خان، بہاولنگر اور نارووال بھی بہترین کارکردگی والے اضلاع میں شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں