منہ کی صفائی میں مسوڑھوں کی صحت کو نظر انداز نہ کریں
ٹوکیو (نیٹ نیوز)نئی تحقیق نے منہ کی صحت سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں، جن کے مطابق منہ کے جراثیم کو معمولی سمجھنا سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خاص طور پر مسوڑھوں کی بیماری سے جڑے بیکٹیریا بعض پیچیدہ امراض کی شدت میں اضافہ کرسکتے ہیں۔تحقیق میں Multiple Sclerosis (ایم ایس) نامی دائمی اعصابی بیماری پر توجہ دی گئی، جس میں جسم کا مدافعتی نظام اعصابی خلیات کے حفاظتی غلاف کو نقصان پہنچاتا ہے ۔ اس کے باعث دماغ اور جسم کے درمیان پیغامات کی ترسیل متاثر ہوتی ہے ، اور مریض کو پٹھوں کی کمزوری، چلنے میں دشواری، توازن کی خرابی اور بینائی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔تحقیق کے نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ منہ کی صفائی اور مسوڑھوں کی صحت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے ۔