سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائیاں ،36دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائیاں ،36دہشت گرد گرفتار

دھماکا خیز مواد ،پمفلٹ اوردیگرسامان برآمد ،نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ایک ماہ میں 7799کومبنگ آپریشنز ،1261افراد کو حراست میں لیا:ترجمان

لاہور (کرائم رپورٹر )سی ٹی ڈی پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کے دوران 36 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جن سے حفاظتی فیوز وائر سمیت دیگر اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف شہروں میں ایک ماہ کے دوران 366 آئی بی اوز  آپریشن کئے ۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق لاہور ،فیصل آباد ،قصور ،جہلم ،چکوال ،اوکاڑہ، خانیوال ،راولپنڈی،چنیوٹ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،راجن پور ،سیالکوٹ، جھنگ ،اٹک اورساہیوال میں انٹیلی جنس بیسڈکارروائیاں کرکے 36 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا تعلق علاقہ غیر سے ہے ،ان سے دھماکا خیز مواد ،5ای آئی ڈی بم ،34ڈیٹونیٹر ،61فٹ حفاظتی فیوز وائر ،پمفلٹ اور نقدی برآمد کی گئی ۔گرفتار دہشت گردوں کی شناخت نثار احمد ،باچا خان ،انس ،خضر ،غضنفر، سبز علی،سردار خان ،زمان،فیض ،نذیر،رب نواز ،محفوظ ،مسلم اورجمیل وغیرہ کے نام سے ہوئی جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ۔ترجمان کے مطابق ایک ماہ کے دوران 7799 کومبنگ آپریشنز کے دوران1261 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیاجبکہ 2لاکھ 96ہزار 521افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں