پی ٹی آئی نے اسلام آباد پر چڑھائی کی تو لگ پتہ جائیگا ، فیصل کنڈی
پشاور(آئی این پی،این این آ ئی )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے کئی بار فورس بنائی ، واضح کرے کہ یہ کیوں بنائی گئی؟ بانی کے بیٹے نے پاکستان کے خلاف باتیں کی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر اختلافات ہیں ان کو خود سمجھ نہیں، جس ریاست نے ان کو نام دیا اوراب اس کو یہ قاتل ریاست کہہ رہے ہیں ، اس بار اسلام آباد کی طرف چڑھائی کی تو ان کو پتا لگ جائے گا، یہ لوگ صوابی سے آگے جا کر دکھائیں ۔ دریں اثنا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آئین پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ، پاکستان میں اقلیتوں کو جوحقوق اور مذہبی آزادی دی گئی ہے اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں ’’ آئین پاکستان میں مذہبی آزادی‘‘ کے عنوان پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔