پاکستان کی بھارت میں والی بال ایونٹ میں شرکت مشکوک

پاکستان کی بھارت میں والی بال ایونٹ میں شرکت مشکوک

فیڈریشن کو وزارت خارجہ اور پی ایس بی کی جانب سے این او سی جاری نہ ہوسکا

 لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کی پہلے ایشین والی بال کنفیڈیشن مینز کپ 2026 میں شرکت مشکوک ہو گئی، حکومت پاکستان اور پی ایس بی کی جانب سے این او سی جاری نہیں ہوسکا، احمد آباد،بھارت میں 20 سے 28 جون تک کھیلے جانے والے ایونٹ کو عالمی چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائر کی حیثیت حاصل ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایشیائی ممالک کے درمیان شیڈول اے وی سی مینز کپ میں شرکت کے لیے پاکستان والی بال فیڈریشن کو ہنوز وزارت خارجہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے اجازت نامہ جاری نہیں ہو سکا،پاکستان کو 30 مارچ سے پہلے ایونٹ میں اپنی شرکت کی تصدیق کرنی ہے ۔ذرائع کے مطابق پہلے اے وی سی مینز کپ میں میزبان بھارت، پاکستان آسٹریلیا، بحرین، انڈونیشیا، قازقستان، کوریا، نیوزی لینڈ، عمان، پاکستان، قطر، چائنیز تائپے اور تھائی لینڈ کوالیفائی کرچکے ہیں، فاتح ٹیم اگست میں کھیلے جانے والی عالمی والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کی حقدار ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں