4روزہ کاروباری ہفتہ، اسٹاک ایکسچینج میں 2دن تیزی 2دن مندی

4روزہ کاروباری ہفتہ، اسٹاک ایکسچینج میں 2دن تیزی 2دن مندی

100انڈیکس 1032پوائنٹس کم ہوکر 1لاکھ 51ہزار 707پوائنٹس پربند ہفتہ وار بلند ترین سطح ایک لاکھ 58ہزار 586،کم ترین سطح 151457رہی

کراچی(آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک) 4 روزہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2 دن تیزی اور 2دن مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 1032 پوائنٹس کم ہو کر 1لاکھ 51 ہزار 707 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 7128 پوائنٹس کے بینڈ میں بھی رہا۔100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 158586 جبکہ کم ترین سطح 151457 رہی۔ واضح رہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں مندی کی بنیادی وجوہات عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کابڑھنا،امریکا اور ایران کے مابین کشیدگی کا شدت اختیار کرنا اور مقامی سطح پر مہنگائی کی نئی لہر سے آئندہ شرح سود میں ممکنہ بڑا اضافہ بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس کو بد ترین تنزلی کا شکار کرگیا ۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے ایس ای 100 انڈیکس ٹریڈنگ کا آغاز 133 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 53 ہزار 41 پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے ہوا تھا مگر جنگی حالات کا کسی کروٹ نہ بیٹھنا اور عالمی اسٹاک مارکیٹس کا منفی زون میں داخل ہونا مقامی سطح پر اسٹاک سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل کرگیا جس کے سبب 100 انڈیکس شدید مندی سے 1 لاکھ 53 ہزار ، 1 لاکھ 52 ہزار کی نفسیاتی حدوں سے گر کر یومیہ 1 لاکھ 51 ہزار 457 پوائنٹس کی نفسیاتی حد تک ٹریڈ ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں