اسرائیلی حملے میں خاتون سمیت 3لبنانی صحافی شہید

اسرائیلی حملے میں خاتون  سمیت 3لبنانی صحافی شہید

بیروت(اے ایف پی،دنیا مانیٹرنگ)اسرائیلی حملے میں خاتون سمیت 3لبنانی صحافی شہید ہو گئے ،المنار کے رپورٹر علی شعیب اور المیادین چینل کی رپورٹر فاطمہ فتونہ اس وقت شہید ہوئے جب ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

بعدازاں لبنان کے وزیرِ اطلاعات نے تصدیق کی کہ فاطمہ فتونہ کے بھائی اور کیمرہ مین محمد فتونہ بھی اسی حملے میں مارے گئے ۔المنار چینل ایران نواز تنظیم حزب اللہ کے زیرِ اثر ہے ، جبکہ المیادین کو خطے میں ایران کے اتحادیوں کے قریب سمجھا جاتا ہے ۔اسرائیلی فوج نے علی شعیب کو حزب اللہ کی رضوان فورس کے انٹیلی جنس یونٹ کا رکن قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ وہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں کی پوزیشنوں کے بارے میں رپورٹ کر رہا تھا۔لبنان کے صدر جوزف عون نے ایکس پر جاری بیان میں شہید صحافیوں کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے والے شہری قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں